سپیکر قومی اسمبلی کا خیبرپختونخوا میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبرپختونخوا میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 13 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرأت کی تعریف کی اور کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے …

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبرپختونخوا میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 13 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرأت کی تعریف کی اور کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں قابلِ فخر ہیں، بنوں اور کرم میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور جرأت کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ’’عزمِ استحکام‘‘کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں قومی سلامتی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی، پاکستان کی پارلیمنٹ اور قوم سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔