بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش و برف باری اور ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد و خشک رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برف باری جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید …

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برف باری جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

خطہ پوٹھوہار اورکشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑا ۔پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونحوا کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی۔جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ ،سکردومنفی11، گوپس منفی09، استور ، گلگت منفی08 اور بگروٹ میں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔