اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمانی وفد 19 تا 21 جنوری تک چین کا تین روزہ دورہ کرے گا۔ یہ دورہ چین کی نیشنل پیپلز کانگریس (NPC) کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی کی خصوصی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد کا 2026 میں چین کا یہ …
سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں پارلیمانی وفد 19 جنوری سے چین کا 3 روزہ دورہ کرے گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمانی وفد 19 تا 21 جنوری تک چین کا تین روزہ دورہ کرے گا۔ یہ دورہ چین کی نیشنل پیپلز کانگریس (NPC) کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی کی خصوصی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد کا 2026 میں چین کا یہ پہلا سرکاری سطح کا دورہ ہے۔ یہ دورہ پاکستان اور چین کےدرمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ، مضبوط اور سدا بہار دوستی کا مظہر ہے۔اس تاریخی موقع پر پاکستان اور چین نے سال بھر مشترکہ تقریبات کے انعقاد کے ذریعے اس اہم سنگِ میل کو شایانِ شان انداز میں منانے پر اتفاق کیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمانی وفد چینی پارلیمانی اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کرے گا جن میں پارلیمانی تعاون کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پارلیمانی وفد میں وزیرِاعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی اور کنوینر پاک۔چین فرینڈ شپ گروپ رومینہ خورشید عالم، رکن قومی اسمبلی محمد نعمان، پارلیمانی سیکرٹری زیب جعفر اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری شامل ہیں۔








