لاہور۔19جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کی درخواست پر وزارتِ داخلہ نے اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت وزارتِ داخلہ کے حکام نے تحریری جواب میں عدالت کو آگاہ کیا کہ عثمان ڈار کے خلاف نو مئی کو جی ایچ کیو پر حملے کے …
لاہور ہائیکورٹ ،پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈارکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سےنکالنے کی درخواست ، وزارتِ داخلہ نے اپنا جواب جمع کرادیا

مزید خبریں
لاہور۔19جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کی درخواست پر وزارتِ داخلہ نے اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا۔
ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت وزارتِ داخلہ کے حکام نے تحریری جواب میں عدالت کو آگاہ کیا کہ عثمان ڈار کے خلاف نو مئی کو جی ایچ کیو پر حملے کے کیس میں مقدمہ درج ہے، راولپنڈی پولیس کی درخواست پر درخواست گزار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
عدالت نے زیرِ سماعت مقدمے کے متعلق مصدقہ تحریری حکم پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔








