پتنگ بازی کے خلاف پنجاب پولیس کا کریک ڈائون

لاہور۔19جنوری (اے پی پی):پنجاب پولیس نے دھاتی ڈور اور پتنگ بازی کے خلاف صوبہ بھر میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بھرپور کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر357 ملزمان کو گرفتار کر کے360 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران صوبہ بھر سے30 ہزار774 پتنگیں اور676 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔ صوبائی …

لاہور۔19جنوری (اے پی پی):پنجاب پولیس نے دھاتی ڈور اور پتنگ بازی کے خلاف صوبہ بھر میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بھرپور کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر357 ملزمان کو گرفتار کر کے360 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران صوبہ بھر سے30 ہزار774 پتنگیں اور676 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔ صوبائی دارالحکومت میں کریک ڈائون کیا گیا جہاں107 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے جبکہ2 ہزار650 پتنگیں اور97 ڈور چرخیاں قبضے میں لی گئیں۔آئی جی پنجابنے کہا ہے کہ صوبے میں کسی بھی جگہ پتنگ بازی ہرگز قابل برداشت نہیں اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔