وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سے انڈونیشین ویکسین ساز کمپنی بایئو فارما کے سربراہ کی ملاقات،دونوں ملکوں کے درمیان اس شعبے میں تعاون کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا

جکارتا۔19جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال سے انڈونیشیا کی معروف ویکسین ساز کمپنی بایئو فارما کے سربراہ شادق اکاسیا نے ملاقات کی جس دوران دونوں ملکوں کے درمیان ویکسین کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ویکسین کی تیاری کے شعبے میں باہمی تعاون کی اہمیت …

جکارتا۔19جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال سے انڈونیشیا کی معروف ویکسین ساز کمپنی بایئو فارما کے سربراہ شادق اکاسیا نے ملاقات کی جس دوران دونوں ملکوں کے درمیان ویکسین کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ویکسین کی تیاری کے شعبے میں باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ادارے ٹیکنالوجی ٹرانسفر، استعداد کار و اقدامات کے ذریعے مشترکہ طور پر کام کر سکتے ہیں۔

بائیو فارما اور این آئی ایچ پاکستان کے درمیان ٹیکنالوجی ٹرانسفر پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ویکسین کی تیاری کے شعبے میں انڈونیشیا کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔دونوں رہنما ئوں نے بائیو فارما اینڈ این آئی ایچ پاکستان کے درمیان ٹیکنالوجی منتقلی کی استعداد کار بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان اپنی ویکسین پروڈکشن سہولت قائم کرنے کے لیے انڈونیشیا کے ساتھ قریبی اور عملی تعاون کا خواہاں ہے۔

ویکسین کی مقامی پیداوار میں خودکفالت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان میں ویکسین کی مقامی تیاری کو فروغ ملے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ عوام کو محفوظ، معیاری اور بروقت ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے پر عزم ہیں ، قومی سطح پر ویکسین کی ضروریات خود پوری کرنے کےلئے اقدامات جاری ہیں ۔