بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 5ٹی -20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21 جنوری کو کھیلا جائے گا

ناگپور۔19جنوری (اے پی پی):بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ٹی -20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21 جنوری کو ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، ناگپورکے مقام پر کھیلا جائے گا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں مہمان کیوی ٹیم نے میزبان بھارتی ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ …

ناگپور۔19جنوری (اے پی پی):بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ٹی -20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21 جنوری کو ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، ناگپورکے مقام پر کھیلا جائے گا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں مہمان کیوی ٹیم نے میزبان بھارتی ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنا ہے جس میں سے ون ڈے سیریز مکمل ہوچکی ہے جبکہ 5ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 21 جنوری کو ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، ناگپورمیں پہلے میچ سے ہوگا۔

دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 23 جنوری کو رائےپور،تیسرا میچ 25 جنوری کو گوہاٹی ،چوتھا میچ 28 جنوری کو وشاکاپٹنم جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 31 جنوری کو تھیروواناتھاپورام میں کھیلا جائے گا۔

 

مزید خبریں