سپینش لالیگا میں ریال سوسیڈاڈ نے بارسلوناکو سخت مقابلے کے بعد 1-2گول سے ہرا دیا

میڈرڈ۔19جنوری (اے پی پی):ریال سوسیڈاڈ نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اہم میچ میں سخت مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن بارسلوناکو شکست دے دی۔ای ایس پی این کے مطابق ریال سوسیڈاڈ کی ٹیم نے حریف دفاعی چیمپئن بارسلوناکو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر لیگ میں چھٹی فتح حاصل کرلی۔ اس شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست بارسلونا کی برتری صرف ایک پوائنٹ رہ گئی، …

میڈرڈ۔19جنوری (اے پی پی):ریال سوسیڈاڈ نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اہم میچ میں سخت مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن بارسلوناکو شکست دے دی۔ای ایس پی این کے مطابق ریال سوسیڈاڈ کی ٹیم نے حریف دفاعی چیمپئن بارسلوناکو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر لیگ میں چھٹی فتح حاصل کرلی۔ اس شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست بارسلونا کی برتری صرف ایک پوائنٹ رہ گئی، جبکہ ریال میڈرڈ ایک دن قبل فتح کے بعد دباؤ بڑھانے میں کامیاب رہا ہے۔ریال سوسیڈاڈ کی جانب سے میکل اویارزابال اور گونکالو گوڈیس نے بالترتیب 32 اور 71 ویں منٹ پر گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ ریال سوسیڈاڈ کی سپینش لالیگا میں چھٹی فتح ہے اور وہ 24 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے۔دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سے واحد گول مارکس راشفورڈ نے میچ کے 70ویں منٹ پر سکور کیا۔ ارسلونا نے آخری لمحات میں بھرپور دباؤ ڈالا، مگر وہ مزید گول کرنے میں ناکام رہے۔واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن بارسلونا کی اس شکست کے باوجود لیگ میں سب سے زیادہ 49 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن ہے، ریال میڈرڈ کے 48 پوائنٹس ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ویلریال کی ٹیم 41 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

 

مزید خبریں