مظفرگڑھ۔ 19 جنوری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی پروگرام "کھیلتا پنجاب پنک گیمز 2026" کے تحت انڈر 21 طالبات کے ڈویژنل سطح کے ٹرائلز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ نے ممبران صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیا اور عون حمید ڈوگر کے ہمراہ ٹرائلز کے عمل کا معائنہ کرنے کےلئے فیصل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر (DSO) …
وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی پروگرام ’’کھیلتا پنجاب پنک گیمز 2026‘‘ کے تحت انڈر 21 طالبات کے ڈویژنل سطح کے ٹرائلز کا آغاز

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 19 جنوری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی پروگرام "کھیلتا پنجاب پنک گیمز 2026” کے تحت انڈر 21 طالبات کے ڈویژنل سطح کے ٹرائلز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ نے ممبران صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیا اور عون حمید ڈوگر کے ہمراہ ٹرائلز کے عمل کا معائنہ کرنے کےلئے فیصل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔
ڈویژنل سپورٹس آفیسر (DSO) محمد کلیم گوپانگ نے انہیں ٹرائلز کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے بتایا کہ 19 جنوری سے 24 جنوری تک جاری رہنے والے ٹرائلز میں 16 مختلف کھیلوں بشمول ایتھلیٹکس، ہاکی، بیڈمنٹن، اور کراٹے میں کھلاڑیوں کی سلیکشن کی جا رہی ہے۔
ڈویژنل سپورٹس آفیسر محمد کلیم گوپانگ نے بتایا کہ ٹرائلز کا تمام عمل مکمل شفافیت اور میرٹ پر مبنی ہے تاکہ بہترین ٹیلنٹ کو آگے لایا جا سکے۔اس موقع پر ایم پی اے اجمل خان چانڈیا اور ایم پی اے عون حمید ڈوگر نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں کھیلوں کے میدان میں آگے لانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنک گیمز جیسے ایونٹس سے دیہی علاقوں کی طالبات کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے ڈی ایس او محمد کلیم گوپانگ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹرائلز کے لیے آنے والی طالبات کو پینے کے صاف پانی اور طبی امداد سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
یہ ٹرائلز آئندہ پانچ روز تک جاری رہیں گے جس کے بعد منتخب کھلاڑی صوبائی سطح کے مقابلوں میں اپنے ڈویژن کی نمائندگی کریں گے۔قبل از ڈپٹی کمشنر نے بیوٹیفیکشن سیکم کا جائزہ لینے کےلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے بیوٹیفیکشن سیکم کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا شہر میں بیوٹیفیکشن کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ شہر کو خوبصورت اور سر سبز و شاداب بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر بیوٹیفیکشن سیکم کے کاموں کا جائزہ لیں۔اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔








