فیفا سیریز 2026 کے بڑے فارمیٹ کا اعلان، پاکستان سمیت 48 قومی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

زیورخ۔19جنوری (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے ’’فیفا سیریز 2026‘‘ کے لیے میزبان ممالک اور گروپس کے لائن اپ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ اس بار یہ سیریز ایک نئے اور وسیع فارمیٹ کے تحت کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر کے تمام 6 کنفیڈریشنز سے تعلق رکھنے والی 48 قومی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ تعداد عالمی فٹ بال کمیونٹی کے تقریباً 25 …

زیورخ۔19جنوری (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے ’’فیفا سیریز 2026‘‘ کے لیے میزبان ممالک اور گروپس کے لائن اپ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ اس بار یہ سیریز ایک نئے اور وسیع فارمیٹ کے تحت کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر کے تمام 6 کنفیڈریشنز سے تعلق رکھنے والی 48 قومی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ تعداد عالمی فٹ بال کمیونٹی کے تقریباً 25 فیصد حصے کی نمائندگی کرتی ہے۔

11 ممالک 12 گروپس کی میزبانی کریں گے۔ مردوں کے لیے 9 اور خواتین کے لیے 3 گروپس تشکیل دیئے گئے ہیں۔ تمام میچز عالمی سطح پر براہ راست نشر کیے جائیں گے تاکہ مداحوں کی رسائی اور ٹیموں کی پہچان میں اضافہ ہو۔خواتین کے مقابلوں میں پاکستان کی قومی ٹیم بھی ایکشن میں نظر آئے گی جو آئیوری کوسٹ میں ہونے والے گروپ کا حصہ ہے۔مردوں کے مقابلوں کی میزبانی آسٹریلیا، آذربائیجان، انڈونیشیا، قازقستان، نیوزی لینڈ، پورٹو ریکو، روانڈا اور ازبکستان کریں گے۔

ان مقابلوں میں رینکنگ کے اعتبار سے آسٹریلیا (26ویں نمبر) جیسی بڑی ٹیموں سے لے کر یو ایس ورجن آئی لینڈز (207ویں نمبر) جیسی ابھرتی ہوئی ٹیمیں شامل ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ازبکستان جیسی ٹیمیں جو فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں، وہ بھی اس سیریز کا حصہ ہیں۔خواتین کے مقابلے برازیل، تھائی لینڈ اور آئیوری کوسٹ میں منعقد ہوں گے۔آئیوری کوسٹ گروپ میں میزبان ملک کے علاوہ پاکستان، موریطانیہ اور ٹرکس اینڈ کائیکوس جزائر کی ٹیمیں شامل ہیں۔

برازیل کے گروپ میں کینیڈا اور جنوبی کوریا جیسی طاقتور ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔فیفا کے مطابق اس سیریز کا مقصد مختلف براعظموں کی ایسی ٹیموں کو آپس میں کھیلنے کا موقع فراہم کرنا ہے جن کا عموماً آمنا سامنا نہیں ہوتا۔ اس اقدام سے نہ صرف ٹیکنیکل مہارت میں اضافہ ہوگا بلکہ میزبان ممالک کو بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے انعقاد کا تجربہ بھی حاصل ہوگا۔فیفا سیریز 2026 کے میچوں کے مکمل شیڈول کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں