میلبورن۔20جنوری (اے پی پی):امریکا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی دفاعی چیمپئن میڈیسن کیز نے ابتدائی مشکلات کے باوجود آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ای ایس پی این کے مطابق منگل کو کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں انہوں نے یوکرین کی اولیکساندرا اولیینیکووا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(6-8) اور 1-6 سے نہ صرف …
میڈیسن کیز کی شاندار واپسی، آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

مزید خبریں
میلبورن۔20جنوری (اے پی پی):امریکا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی دفاعی چیمپئن میڈیسن کیز نے ابتدائی مشکلات کے باوجود آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ای ایس پی این کے مطابق منگل کو کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں انہوں نے یوکرین کی اولیکساندرا اولیینیکووا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(6-8) اور 1-6 سے نہ صرف شکست دی بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا،جہاں دفاعی چیمپئن کا مقابلہ ہم وطن حریف کھلاڑی ایشلین روز کروگر سے ہوگا۔
میگا ایونٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کی نائنتھ سیڈڈ میڈیسن کیز اور یوکرین کی حریف کھلاڑی کے درمیان پہلا سیٹ ایک گھنٹہ اور 12 منٹ تک جاری رہا۔ اولیینیکووا، جو اپنے کیریئر کے پہلے گرینڈ سلام مین ڈرا میں کھیل رہی تھیں، نے غیر روایتی شاٹس اور بلند لاب شاٹس کے ذریعے کیز کو مشکلات میں رکھا، تاہم پہلے سیٹ کے اختتام پر ان کی توانائی میں واضح کمی نظر آئی۔
دوسرے سیٹ میں میڈیسن کیز کی طاقت اور رفتار حاوی رہی اور انہوں نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کر لی۔ یہ میڈیسن کیز کا آسٹریلین اوپن میں 12واں اور مجموعی طور پر 50واں گرینڈ سلام ٹورنامنٹ ہے۔ 2012 میں پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد، وہ اب مسلسل 11 بار یہاں پہلا میچ جیت چکی ہیں۔








