انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل ،آرسنل پہلی پوزیشن پر براجمان

لندن۔20جنوری (اے پی پی):آرسنل کی فٹ بال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پردفاعی چیمپئن لیورپول سے ٹاپ پوزیشن چھیننے کے بعد اسے تاحال برقرار رکھا ہوا ہےجبکہ مانچسٹر سٹی کی ٹیم دوسرے اور آسٹن ولا کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ دفاعی چیمپئن لیورپول کی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور وہ ساتویں نمبر سے چوتھے پر پہنچ …

لندن۔20جنوری (اے پی پی):آرسنل کی فٹ بال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پردفاعی چیمپئن لیورپول سے ٹاپ پوزیشن چھیننے کے بعد اسے تاحال برقرار رکھا ہوا ہےجبکہ مانچسٹر سٹی کی ٹیم دوسرے اور آسٹن ولا کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ دفاعی چیمپئن لیورپول کی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور وہ ساتویں نمبر سے چوتھے پر پہنچ گئی ہے ۔ای ایس پی این کے مطابق اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد آرسنل کی ٹیم کے سب سے زیادہ 50پوائنٹس ہیں اور وہ ای پی ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔

مانچسٹر سٹی کی ٹیم 43 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آسٹن ولا کی ٹیم بھی 43 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ انگلش پریمیئر لیگ کے 34 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 127واں ایڈیشن ہے ۔ لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں نے اپنے 22،22 میچز کھیل لئے ہیں ۔ آرسنل کی ٹیم 15 میچز میں فتح حاصل کی ہے اور وہ سب سے زیادہ 50 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے ۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم کو 13 میچز میں فتح نصیب ہوئی اور وہ 43 پوائنٹس کے ساتھ دوسرےنمبر پر ہے۔ آسٹن ولا کی ٹیم بھی 13 میچز جیت چکی ہے اور وہ 43 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ دفاعی چیمپئن لیورپول 36 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نو فتوحات کے بعد 35 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔چیلسی کی ٹیم نے بھی 9فتوحات حاصل کررکھی ہیں اور وہ 34 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔برینٹ فورڈ،نیوکیسل یونائیٹڈ اور سنڈرلینڈ کی ٹیموں کے 33،33 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب ساتویں ،آٹھویں اور نویں نمبر پر ہیں۔ ایورٹن کی ٹیم 32 پوائنٹس ہیں اور وہ دسویں نمبر پر موجود ہے۔ وولور ہیمپٹن کی ٹیم بھی 22 میچز کھیل چکی ہے اور 22 میچز میں سے تاحال ایک فتح حاصل کر سکی ہے ۔

واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ کے رواں سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن لیورپول،آرسنل،آسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون،برنلے،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،لیڈز یونائیٹڈ،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیوکیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ،سنڈرلینڈ،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور وولور ہیمپٹن شامل ہیں۔