میلبورن۔20جنوری (اے پی پی):انڈونیشیا کی غیر معروف ٹینس کھلاڑی جینس تجن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلین اوپن میں تاریخ رقم کر دی۔23 سالہ جینس تجن نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں کینیڈا کی 22ویں سیڈ لیلا فرنانڈیز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی۔اے ایف پی کے مطابق 23 سالہ جینس تجن گزشتہ 28 برس میں آسٹریلین …
جینس تجن کی تاریخ ساز فتح، 28 برس بعد آسٹریلین اوپن میں انڈونیشیا کی کامیابی

مزید خبریں
میلبورن۔20جنوری (اے پی پی):انڈونیشیا کی غیر معروف ٹینس کھلاڑی جینس تجن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلین اوپن میں تاریخ رقم کر دی۔23 سالہ جینس تجن نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں کینیڈا کی 22ویں سیڈ لیلا فرنانڈیز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی۔اے ایف پی کے مطابق 23 سالہ جینس تجن گزشتہ 28 برس میں آسٹریلین اوپن میں میچ جیتنے والی پہلی انڈونیشین کھلاڑی بن گئی ہیں۔
اس سے قبل 1998 میں یایوک باسوکی نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ جینس تجن گزشتہ سال عالمی رینکنگ میں 413ویں نمبر پر تھیں، اب ترقی کرتے ہوئے 59ویں پوزیشن پر پہنچ چکی ہیں۔میچ کے بعد جینس تجن نے کہا کہ یہ کامیابی ان کے لیے بے حد خاص ہے۔مجھے بہت خوشی ہے کہ میں تاریخ کا حصہ بنی اور انڈونیشیا کے لیے یہاں فتح حاصل کی، خاص طور پر اس لیے کہ میرا خاندان اور بہت سے انڈونیشین شائقین سٹیڈیم میں موجود تھے۔میچ میں جینس تجن نے برق رفتاری سے آغاز کیا اور صرف 36 منٹ میں پہلا سیٹ اپنے نام کر لیا۔
دوسرے سیٹ میں بھی انہوں نے ابتدائی بریک حاصل کر کے دباؤ برقرار رکھا، تاہم فرنانڈیز نے تین گیمز جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔ بالآخر ٹائی بریک میں جینس تجن نے 0-3 کی برتری کے بعد مکمل کنٹرول قائم رکھتے ہوئے تاریخی فتح سمیٹ لی۔جینس تجن نے بتایا کہ 2025 میں شاندار کارکردگی کے بعد ان کی زندگی میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔اب لوگ مجھے پہچاننے لگے ہیں، اور یہ احساس واقعی خوشگوار ہے۔یہ فتح نہ صرف جینس تجن کے کیریئر کا اہم سنگِ میل ہے بلکہ انڈونیشین ٹینس کے لیے بھی ایک یادگار لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔








