اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وزیرِاعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے سینیٹ کو آگاہ کیا ہے کہ وزیراعظم پہلے ہی ایک کمیٹی تشکیل دینے اور مذاکرات کا عمل شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کر چکے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سینیٹر کامران مرتضیٰ کی تجویز کے جواب میں ایوان کو بتاتے ہوئے کہی۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مشکل اوقات میں حکومت کا ساتھ …
وزیرِاعظم نے ایوان کے فلور پر کھلے عام اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کی پیشکش کی تھی جو تاحال برقرار ہے رانا ثناء اللہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وزیرِاعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے سینیٹ کو آگاہ کیا ہے کہ وزیراعظم پہلے ہی ایک کمیٹی تشکیل دینے اور مذاکرات کا عمل شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کر چکے ہیں۔
یہ بات انہوں نے سینیٹر کامران مرتضیٰ کی تجویز کے جواب میں ایوان کو بتاتے ہوئے کہی۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مشکل اوقات میں حکومت کا ساتھ دیا اور ان کی تجویز قابلِ تحسین ہے۔
انہوں نے ایوان کو بتایا کہ وزیرِاعظم نے ایوان کے فلور پر کھلے عام اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کی پیشکش کی تھی اور یہ پیشکش تاحال برقرار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِاعظم نے واضح طور پر پیغام دیا ہے کہ اپوزیشن رہنما باقاعدگی سے سپیکر سے ملاقات کرتے ہیں اور جب چاہیں انہیں طلب کر سکتے ہیں۔ رانا ثناءاللہ کے مطابق وزیرِاعظم خود بھی آگے بڑھ کر مشاورت اور مکالمے کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھانے کے لئے باضابطہ طور پر عمل شروع کرنے کے لئے تیار ہیں۔








