سینیٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح 10 بجے تک ملتوی

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):سینیٹ کا اجلاس بروز جمعہ 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔منگل کو چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز پر روزمرہ کے امور سے متعلق سوال و جواب کا مرحلہ معطل کر دیا گیا۔ اجلاس کے دوران مختلف بلز اور قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس ایوان میں پیش کی گئیں۔ بعد ازاں اجلاس کی کارروائی مکمل ہونے …

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):سینیٹ کا اجلاس بروز جمعہ 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔منگل کو چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز پر روزمرہ کے امور سے متعلق سوال و جواب کا مرحلہ معطل کر دیا گیا۔

اجلاس کے دوران مختلف بلز اور قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس ایوان میں پیش کی گئیں۔ بعد ازاں اجلاس کی کارروائی مکمل ہونے پر پریزائڈنگ افسر سینیٹر پرویز رشید نے سینیٹ کا اجلاس بروز جمعہ صبح 10 بجے تک ملتوی کر دیا۔