اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن میں وکلاء کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے لائرز اکیڈمی کے قیام کی منظوری دے دی ہے اور اس پر عملی اقدامات کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ ترجمان وزارت قانون وانصاف کے مطابق وفاقی وزیر قانون نے منگل کو اسلام آباد بار ایسوسی ایشن، گجرات بار ایسوسی ایشن اور مری بار …
وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی بار ایسوسی ایشنز کے وفود سے ملاقات، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن میں وکلاء کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے لائرز اکیڈمی کے قیام کی منظوری دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن میں وکلاء کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے لائرز اکیڈمی کے قیام کی منظوری دے دی ہے اور اس پر عملی اقدامات کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔
ترجمان وزارت قانون وانصاف کے مطابق وفاقی وزیر قانون نے منگل کو اسلام آباد بار ایسوسی ایشن، گجرات بار ایسوسی ایشن اور مری بار ایسوسی ایشن کے وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں وکلاء کی فلاح و بہبود، ادارہ جاتی ترقی اور پیشہ ورانہ سہولیات سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وفد نے حال ہی میں افتتاح ہونے والے لائرز چیمبرز منصوبے پر بھی بات کی جس کے مختلف امور کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔
وفاقی وزیر قانون نے چیمبرز میں فری وائی فائی زون کے قیام اور وکلاء کی تربیت کے لیے ملٹی پرپز ہال کے قیام کی منظوری دی اور کہا کہ یہ سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی۔گجرات بار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں وفاقی وزیر قانون نے بار کے درپیش مسائل سنے اور نادرا ڈیسک کے قیام، بار رومز کی تزئین و آرائش اور بار فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے وکلاء کو پاسپورٹ کے حصول میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بھی اقدامات تیز کرنے کا وعدہ کیا۔مری بار ایسوسی ایشن کے وفد نے بھی اپنے مسائل پیش کیے جس پر وفاقی وزیر قانون نے مکمل تعاون اور مسائل کے حل کے لیے مسلسل رابطے میں رہنے کی یقین دہانی کرائی۔








