اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جو دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کی عکاس تھی۔ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے گرمجوشی سے خیر سگالی کے …
وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جو دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کی عکاس تھی۔ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے گرمجوشی سے خیر سگالی کے جذبات کا تبادلہ کیا اور باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور قریبی عوامی روابط کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ایرانی عوام کے درمیان تاریخی اور تہذیبی رشتے استوار ہیں اور پاکستان ہر مشکل گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔وفاقی وزیر نے ایرانی قیادت کی بصیرت اور عوامی استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایرانی قیادت کی دانشمندی پر مکمل اعتماد ہے جو ان کی قدیم تہذیب اور عظیم تاریخ سے ماخوذ ہے۔
انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ایرانی قوم اپنی استقامت کے بل بوتے پر تمام درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستانی قیادت کی جانب سے مسلسل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے اہم علاقائی و عالمی معاملات پر ایران کے حوالے سے پاکستان کے اصولی اور دیرینہ موقف کا اعتراف کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔








