این ڈی ایم اے کا شمالی علاقوں میں 21 سے 24 جنوری کے دوران متوقع بارشوں اور برفباری کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):این ڈی ایم اے نے ملک کے شمالی علاقوں میں 21 سے 24 جنوری کے دوران متوقع بارشوں اور برفباری کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں شدید برف باری اور بارشوں کے باعث دریائے کابل اور اس سے ملحقہ ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا خدشہ ہے۔ خاص طور پر دیر، چترال، سوات اور …

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):این ڈی ایم اے نے ملک کے شمالی علاقوں میں 21 سے 24 جنوری کے دوران متوقع بارشوں اور برفباری کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں شدید برف باری اور بارشوں کے باعث دریائے کابل اور اس سے ملحقہ ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا خدشہ ہے۔ خاص طور پر دیر، چترال، سوات اور کوہستان میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جس کے پیش نظر نشیبی علاقوں کے مکینوں کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ نوشہرہ اور تربیلا ڈیم کے نشیبی علاقوں میں بھی دریائے کابل کے بہائو میں اضافے کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ شہری ندی نالوں، نشیبی علاقوں اور خطرے سے دوچار مقامات کے قریب غیر ضروری آمد و رفت سے مکمل گریز کریں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لیے مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

موسم کی تازہ ترین صورتحال اور احتیاطی تدابیر کے لیے "پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ” ایپ سے رہنمائی حاصل کریں۔ این ڈی ایم اے کا نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو لمحہ بہ لمحہ معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔