وفاقی وزیر ریلویز اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطحی جلاس،پیپلز ٹرین سروس سمیت دیگر مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر اتفاق کیا

کوئٹہ ۔21جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان حکومت اور پاکستان ریلویز کے درمیان پیپلز ٹرین سروس سمیت دیگر مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر اتفاق کیاگیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی 78 سالہ تاریخ میں پہلی …

کوئٹہ ۔21جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان حکومت اور پاکستان ریلویز کے درمیان پیپلز ٹرین سروس سمیت دیگر مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر اتفاق کیاگیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی 78 سالہ تاریخ میں پہلی بار صوبائی سطح پر ڈیولوشن کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں بلوچستان نے عملی قیادت سنبھال کر ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے پیپلز ٹرین سروس کو وفاق اور صوبے کے درمیان اعتماد اور اشتراکِ عمل کا حسین امتزاج قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ عوام کو سستی اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرے گا۔وفاقی وزیر حنیف عباسی نے بتایا کہ دیگر صوبوں نے بھی اس ماڈل میں دلچسپی ظاہر کی ہے، تاہم اس کا سہرا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی مؤثر قیادت کے سر ہے جنہوں نے پہل کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اعلان کیا کہ پیپلز ٹرین سروس منصوبے کے لیے ایک ارب 40 کروڑ روپے رواں ہفتے جاری کر دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے سسٹم کی بحالی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سریاب تا کچلاک سروس کے بعد اس کا دائرہ کار مستونگ اور پشین تک پھیلایا جائے گا جبکہ صوبائی حکومت ریلوے سٹیشنز کی تعمیر و مرمت کے لئے تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی۔ بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے ریلوے فٹ بال گراؤنڈ کا دورہ بھی کیا اور کھیلوں کے ڈھانچے کی بہتری کے لئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔