ٹوکیو میں پاکستان۔جاپان حکومت۔بزنس جوائنٹ ڈائیلاگ اور پاکستان بزنس فورم کا انعقاد

ٹوکیو۔21جنوری (اے پی پی):آٹھواں پاکستان۔جاپان حکومت۔بزنس جوائنٹ ڈائیلاگ اور پاکستان بزنس فورم ٹوکیو میں منعقد ہوا۔حکومت-بزنس جوائنٹ ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان اور تاکو کوموری، پارلیمانی نائب وزیر برائے اقتصادیات، تجارت و صنعت جاپان نے کی۔ڈائیلاگ نے دونوں ممالک کے سینئر حکام اور نجی شعبے کے نمائندوں کو اکٹھا کیا، جن میں پاکستان-جاپان بزنس فورم اور جاپان- پاکستان بزنس کوآپریشن کمیٹی …

ٹوکیو۔21جنوری (اے پی پی):آٹھواں پاکستان۔جاپان حکومت۔بزنس جوائنٹ ڈائیلاگ اور پاکستان بزنس فورم ٹوکیو میں منعقد ہوا۔حکومت-بزنس جوائنٹ ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان اور تاکو کوموری، پارلیمانی نائب وزیر برائے اقتصادیات، تجارت و صنعت جاپان نے کی۔ڈائیلاگ نے دونوں ممالک کے سینئر حکام اور نجی شعبے کے نمائندوں کو اکٹھا کیا، جن میں پاکستان-جاپان بزنس فورم اور جاپان-

پاکستان بزنس کوآپریشن کمیٹی کے اراکین اور تقریباً 80 شرکاء نے شرکت کی۔بات چیت کے دوران دونوں فریقوں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے اور عملی تعاون کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستانی فریق نے پاکستان کی اقتصادی ترجیحات کا خاکہ پیش کیا اور معدنیات اور کان کنی، زرعی اور زرعی خوراک کی مصنوعات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون کے مواقع کو اجاگر کیا۔جاپانی فریق نے پاکستان میں جاپانی کمپنیوں کے آپریٹنگ ماحول کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور ان شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

شرکاء نے پاکستان اور جاپان کے درمیان باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے نجی شعبے کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی مدد سے حکومت سے حکومت کے درمیان پائیدار روابط کی اہمیت کا اعادہ کیا۔جوائنٹ ڈائیلاگ کے بعد ٹوکیو میں پاکستان بزنس فورم کا انعقاد ہوا۔ ٹوکیو میں پاکستان کے سفارت خانے اور جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن (جے ای ٹی آر او) نے اس فورم کا اہتمام جاپان کی وزارت اقتصادیات، تجارت اور صنعت کے تعاون سے کیا ۔ پاکستان بزنس فورم میں جاپانی اور پاکستانی تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔رانا احسان افضل خان نے پاکستان بزنس فورم میں بطور مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

پاکستان بزنس فورم میں جاپانی اور پاکستانی شراکت داروں کے درمیان عملی تعاون کو اجاگر کرنے والی منتخب شعبہ جاتی پیشکشیں بھی شامل تھیں۔ بزنس فورم میں پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے پاکستان میں اپنے بائیو گیس کے پائلٹ پروجیکٹ کا ایک جائزہ پیش کیا، جس میں زرعی اور مویشیوں کے فضلے کو متبادل ایندھن اور نامیاتی کھاد میں تبدیل کیا جائے گا ۔فورم میں ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانے کے تجارتی اور سرمایہ کاری کونسلر کی طرف سے "تجارت سے سرمایہ کاری تک: جاپان-

پاکستان جوائنٹ ویلیو چینز کی تعمیر” پر ایک پریزنٹیشن بھی پیش کی گئی۔فورم کا اختتام جاپان میں پاکستان کے سفیر عبدالحمید کے اختتامی کلمات کے ساتھ ہوا، جنہوں نے پاکستان-جاپان اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے میں پائیدار شمولیت، اعتماد سازی اور طویل مدتی شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے بیرون ملک کام کرنے والی جاپانی کمپنیوں کے کاروباری حالات (2025) کے بارے میں جیٹرو سروے کے تازہ ترین نتائج کا بھی حوالہ دیا، جو پاکستان میں کام کرنے والی جاپانی کمپنیوں کے بہتر منافع کے نقطہ نظر اور توسیع کے ارادوں کی نشاندہی کرتی ہے، جو بڑھتے ہوئے کاروباری اعتماد اور درمیانی مدت کی سرمایہ کاری کی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے۔