ڈیووس۔21جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس 2026 کے موقع پر پاتھ فائنڈر گروپ کے پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم نے عالمی سطح پر پاکستان کی وسیع معاشی صلاحیت اور ابھرتے ہوئے مواقع کو آگے بڑھانے کے اس اقدام کو سراہا اور پاکستانی سٹارٹ اپس …
نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر پاتھ فائنڈر گروپ کے پاکستان پویلین کا افتتاح کیا

مزید خبریں
ڈیووس۔21جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس 2026 کے موقع پر پاتھ فائنڈر گروپ کے پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم نے عالمی سطح پر پاکستان کی وسیع معاشی صلاحیت اور ابھرتے ہوئے مواقع کو آگے بڑھانے کے اس اقدام کو سراہا اور پاکستانی سٹارٹ اپس کی جدت، تخلیقی صلاحیت اور متحرک کردار کو اجاگر کیا۔
انہوں نے سماجی و معاشی ترقی کے فروغ اور مختلف شعبوں میں جدت کو آگے بڑھانے میں سٹارٹ اپس کے اہم کردار کا ذکر کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والے کاروباری منصوبوں اور سٹارٹ اپس سمیت تمام کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی اور معاونت کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ پاکستان کی معاشی صلاحیت کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جاسکے۔








