اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی نے انتخابات ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی۔ بدھ کوقومی اسبلی میں پیپلزپارٹی کی شازیہ مری نے بل کے حوالہ سے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ اوربل ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی،اجازت ملنے پرانہوں نے رپورٹ اوربل ایوان میں پیش کردی، ایوان نے بل کی شق وارمنظوری دیدی ۔ بل کے تحت الیکشنز ایکٹ 2017 میں اہم ترامیم کی گئی ہیں۔ ان ترامیم …
قومی اسمبلی نے انتخابات ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی نے انتخابات ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی۔ بدھ کوقومی اسبلی میں پیپلزپارٹی کی شازیہ مری نے بل کے حوالہ سے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ اوربل ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی،اجازت ملنے پرانہوں نے رپورٹ اوربل ایوان میں پیش کردی، ایوان نے بل کی شق وارمنظوری دیدی ۔ بل کے تحت الیکشنز ایکٹ 2017 میں اہم ترامیم کی گئی ہیں۔
ان ترامیم کا مقصد شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے اراکینِ پارلیمنٹ کے انفرادی حقوق اور نجی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے بل کے تحت الیکشنز ایکٹ 2017 میں ایسی تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں جو عوامی احتساب اور پارلیمنٹیرینز کی پرائیویسی کے درمیان توازن قائم کررہی ہے بل کی ایک اہم شق کے تحت قانونی حوالہ جات کو وفاقی آئینی عدالت سے ہم آہنگ کیا گیا ہے،
جس کے تحت متعلقہ دفعات میں لفظ “سپریم” کی جگہ “وفاقی آئینی” کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں الیکشنز ایکٹ کی دفعات 9، 66 اور 138 میں ترامیم کی گئی ہیں۔








