سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی اختیار ولی خان کی رہائشگاہ آمد، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات امور خیبرپختونخوا اختیار ولی خان کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔ بدھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق نے اختیار ولی خان اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ والدین کا بچھڑ …

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات امور خیبرپختونخوا اختیار ولی خان کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔ بدھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق نے اختیار ولی خان اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ والدین کا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور عظیم صدمہ ہے،

والدہ کا سایہ اٹھ جانا زندگی کا سب سے تکلیف دہ صدمہ ہوتا ہے، والدین کی شفقت کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں، دکھ کی اس گھڑی میں اختیار ولی خان اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر سردار ایاز صادق نے اللہ تعالی سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔