نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم 2026 کے موقع پر کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم 2026 کے موقع پر کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات کی۔ بدھ کو دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان خوشگوار اور مفید گفتگو ہوئی اور پاکستان-کینیڈا تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو …

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم 2026 کے موقع پر کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات کی۔ بدھ کو دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان خوشگوار اور مفید گفتگو ہوئی اور پاکستان-کینیڈا تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو وسعت دینے اور مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔