اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے انسداد سمگلنگ کی تین کامیاب کارروائیوں کے دوران 17 کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان اور سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کر لیں، یہ کارروائیاں سمگلنگ، غیر قانونی تجارت اور منشیات کی ترسیل کے خلاف اہم پیش رفت ہیں۔ایف بی آرکی جانب سے بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق کلیکٹریٹ کی مختلف فارمیشنز کی جانب سے کارروائیوں کے …
کسٹمز انفورسمنٹ پشاور کی سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، 17 کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان اور گاڑیاں ضبط

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے انسداد سمگلنگ کی تین کامیاب کارروائیوں کے دوران 17 کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان اور سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کر لیں، یہ کارروائیاں سمگلنگ، غیر قانونی تجارت اور منشیات کی ترسیل کے خلاف اہم پیش رفت ہیں۔ایف بی آرکی جانب سے بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق کلیکٹریٹ کی مختلف فارمیشنز کی جانب سے کارروائیوں کے دوران غیر ملکی ساختہ چرس (حشیش)، کاجو، کالی مرچ، سگریٹس، متفرق اشیاء اور نان ڈیوٹی پیڈ (این ڈی پی) ٹویوٹا ہائی لکس سرف سمیت سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو بھی پکڑ لیاگیا۔
اے ایس ڈی نوشہرہ نے کارروائی کے دوران 3 ہزار 430 کلوگرام غیر ملکی کالی مرچ اور 2 ہزار 420 کلوگرام غیر ملکی کاجو برآمد کرتے ہوئے مزدا ٹرک (رجسٹریشن نمبر LEI-8919) کو بھی تحویل میں لے لیا۔ اسی طرح اے ایس ڈی ڈی آئی خان نے 27 کلو 7 سو گرام غیر ملکی چرس (حشیش) برآمد کی جبکہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والا مزدا ٹرک (رجسٹریشن نمبر TAR-698) بھی ضبط کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران غیر ملکی ٹویوٹا فیول فلٹر اسمبلی (8 کلوگرام)، نئے سی وی جوائنٹس (18 کلوگرام) اور غیر ملکی سگریٹس جن میں بینسن اینڈ ہیجز، کیپٹن بلیک، ایل اینڈ ایم اور ایچ پی شامل ہیں، کے علاوہ تمباکو فلیور، پان مسالہ اور سگار بھی برآمد کیے گئے۔
اے ایس ڈی ہزارہ نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی ٹویوٹا ہائی لکس سرف (ماڈل 1991)، چیسس نمبر LN130-0056092، نیلے سرمئی رنگ کی گاڑی ضبط کر لی،ضبط کیے گئے سامان اور گاڑیوں کی مجموعی مالیت 17 کروڑ روپے ہے۔ تمام کیسز میں متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان ایف بی آرنے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو سمگلنگ کے خاتمے اور قومی معیشت کے تحفظ کے لیے انفورسمنٹ اقدامات مزید موثر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔








