این ڈی ایم اے کا آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا الرٹ جاری

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور سرگودھا سمیت بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ مری اور گردونواح میں برف …

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور سرگودھا سمیت بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ مری اور گردونواح میں برف باری کا امکان ہے۔

خیبر پختونخواکے چترال، دیر، سوات، ناران، کاغان اور گلیات میں شدید برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔این ڈی ایم اے نے انتباہ کیا ہے کہ بارش اور برف باری کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے نے مسافروں کو غیر ضروری سفر سے بچنے اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ شہری تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہنے کے لئے این ڈی ایم اے کی موبائل ایپ کا استعمال کریں۔