کراچی۔ 21 جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور صوبائی وزیرجام خان شورو کی مشترکہ صدارت میں کاربن اخراج میں کمی اور ٹرانسفارمنگ کاربن فنانس، پاک فلو منصوبے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔سندھ میں جاری مختلف ماحولیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیرڈاکٹر مصدق ملک کی سندھ سیکرٹریٹ آمد پر صوبائی وزیر جام خان شورو نے ان …
وفاقی وزیراور صوبائی وزیرکی مشترکہ صدارت میں اجلاس،سندھ میں جاری ماحولیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
کراچی۔ 21 جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور صوبائی وزیرجام خان شورو کی مشترکہ صدارت میں کاربن اخراج میں کمی اور ٹرانسفارمنگ کاربن فنانس، پاک فلو منصوبے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔سندھ میں جاری مختلف ماحولیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیرڈاکٹر مصدق ملک کی سندھ سیکرٹریٹ آمد پر صوبائی وزیر جام خان شورو نے ان کا استقبال کیا۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ سندھ حکومت ماحولیاتی منصوبوں، بالخصوص مینگرووز کے فروغ اور کاربن کریڈٹ کے شعبے میں موثر اور قابلِ تحسین اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے نہ صرف ماحول کے تحفظ میں معاون ثابت ہوں گے بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ہوں گے۔اس موقع پر صوبائی وزیر جام خان شورو نے کہاکہ سندھ حکومت ماحولیاتی تحفظ اور کاربن اخراج میں کمی کے لیے سنجیدگی اور مستقل مزاجی سے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے وفاقی حکومت اور ورلڈ بینک کے تعاون پر صوبائی حکومت کی جانب سے شکریہ بھی ادا کیا۔اجلاس میں چیئرمین منصوبہ بندی نجم احمد شاہ، ورلڈ بینک کے نمائندوں، محکمہ ماحولیات اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔








