اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے 22جنوری جمعرات کو تیزبارش/برف باری کے باعث کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی اور ژوب میں سڑکوں پر پھسلن اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے،22اور 23 جنوری کے دوران تیزبارش/شدید برف باری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات، کالام، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، سکردو، مری، …
خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ، سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے 22جنوری جمعرات کو تیزبارش/برف باری کے باعث کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی اور ژوب میں سڑکوں پر پھسلن اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے،22اور 23 جنوری کے دوران تیزبارش/شدید برف باری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات، کالام، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، سکردو، مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلی اور راولاکوٹ میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے،
تیزبارش/شدید برف باری کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ/برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے، اس دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
(کل )جمعرات کوخیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفہ وقفہ سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ بالائی علاقوں میں شام/رات میں درمیانی سے شدید بارش/برف باری بھی ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہاتاہم کالام میں بارش اور برف باری ریکارڈ ہوئی ۔پنجاب اوربالائی سندھ کے چند میدانی اضلاع میں رات اور صبح دھند چھائی رہی۔
سب سے زیادہ بارش خیبر پختونحوا کالام میں 04 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اس دوران کالام میں 02 انچ بر ف باری بھی ہوئی۔بدھ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی10، گوپس منفی06، بگروٹ ،پاڑاچنار منفی05،کالام،مالم جبہ منفی04،قلات اور کوئٹہ میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








