اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں انسدادِ پولیو کی موجودہ صورتحال اور اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عائشہ رضا فاروق نے بلوچستان حکومت کی انسدادِ پولیو کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پولیو …
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات ، انسدادِ پولیو کی موجودہ صورتحال اور اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں انسدادِ پولیو کی موجودہ صورتحال اور اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عائشہ رضا فاروق نے بلوچستان حکومت کی انسدادِ پولیو کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مؤثر تعاون نہایت ضروری ہے۔








