اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آٹھ عرب۔اسلامی ممالک کے گروپ نے مشترکہ طور پر غزہ کے بارے میں بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کے حوالے سے اپنے فیصلے کا اعلان کردیا ہے۔ بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان غزہ میں پائیدار امن کے …
آٹھ عرب۔اسلامی ممالک کے گروپ نے مشترکہ طور پر غزہ کے بارے میں بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کےحوالے سے اپنے فیصلے کا اعلان کردیا ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آٹھ عرب۔اسلامی ممالک کے گروپ نے مشترکہ طور پر غزہ کے بارے میں بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کے حوالے سے اپنے فیصلے کا اعلان کردیا ہے۔
بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان غزہ میں پائیدار امن کے قیام اور اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے حقِ خود ارادیت کو یقینی بنانے کیلئے برادر عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ پہلے بھی تعاون کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی قریبی تعاون جاری رکھے گا۔








