لاہور۔22جنوری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم ہیں۔ لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید17 لاکھ50 ہزار روپے کی رقم جاری کی گئی، زخمی کانسٹیبل تصور عباس، زخمی ڈرائیور کانسٹیبل بابر حسین کو طبی اخراجات کیلئے5,5 لاکھ روپے فنڈز جاری کئے گئے زخمی اے ایس آئی عبدالجبار کو …
آئی جی پنجاب زخمی ہونے والے اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے پرعزم،ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔22جنوری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم ہیں۔ لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید17 لاکھ50 ہزار روپے کی رقم جاری کی گئی، زخمی کانسٹیبل تصور عباس، زخمی ڈرائیور کانسٹیبل بابر حسین کو طبی اخراجات کیلئے5,5 لاکھ روپے فنڈز جاری کئے گئے زخمی اے ایس آئی عبدالجبار کو طبی اخراجات کیلئے3 لاکھ، زخمی کانسٹیبل عابد حسین کو طبی اخراجات کیلئے ڈیڑھ لاکھ ، زخمی کانسٹیبل احسان الحق کو طبی اخراجات کیلئے ایک لاکھ ، زخمی سب انسپکٹر غلام محی الدین، کانسٹیبلز زبیر صدیق، حسیل غفور، گوہر امین کو طبی اخراجات کیلئے مجموعی طور پر2 لاکھ روپے فنڈز جاری کئے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجرا کی منظوری دی،آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس غازیوں کا بہترین علاج معالجہ، جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے ۔








