پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم کی کینیڈین پارلیمانی سیکرٹری رابرٹ اولیفینٹ سے ملاقات

اوٹاوا۔22جنوری (اے پی پی):کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ اور وزیر خارجہ کے پارلیمانی سیکرٹری رابرٹ اولیفینٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ہائی کمشنر نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے وسیع امکانات کے حامل شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے آئندہ متوقع دوطرفہ سرگرمیوں، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق باہمی روابط کو مضبوط …

اوٹاوا۔22جنوری (اے پی پی):کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ اور وزیر خارجہ کے پارلیمانی سیکرٹری رابرٹ اولیفینٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ہائی کمشنر نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے وسیع امکانات کے حامل شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے آئندہ متوقع دوطرفہ سرگرمیوں، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق باہمی روابط کو مضبوط بنانے کے لئے مختلف اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔