اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل ہی عوامی مسائل کے حل کا واحد مؤثر راستہ ہے۔ وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے ایک بار پھر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات میں بیٹھنے کی دعوت دی ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں …
مذاکراتی عمل ہی عوامی مسائل کے حل کا واحد راستہ ہے،وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام

مزید خبریں
اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل ہی عوامی مسائل کے حل کا واحد مؤثر راستہ ہے۔ وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے ایک بار پھر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات میں بیٹھنے کی دعوت دی ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں صحت کارڈ پروگرام بحال کر نے پر وزیراعظم شہباز شریف کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ پروگرام سے عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔وزیراعظم پاکستان کی جانب سے تعلیم کے شعبے میں بغیر کسی مطالبے کے بڑے منصوبے شروع کیے گئے۔آزاد کشمیر میں اس وقت پانچ دانش سکولز پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ سکیم، تعلیمی اصلاحات اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر عملی پیشرفت جاری ہے۔آزاد کشمیر کے عوام کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔مذاکرات کے نتیجے میں عوامی ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کر دیئے گئے مگر افسوس ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے دو اہم اجلاسوں میں شرکت نہیں کی ۔
انہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی سے اپیل کی ہے کہ آئندہ اجلاس میں شریک ہو کر سنجیدہ مذاکرات کریں۔اب تک ہونے والی پیشرفت توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ باہمی مشاورت اور تعاون سے ہی آزاد کشمیر کے مسائل کا پائیدار حل ممکن ہے۔وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہے۔








