وزیر بلدیات کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے جائزہ اجلاس کا انعقاد

لاہور۔22جنوری (اے پی پی):وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے جائزہ اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے پر کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق جاری ہے اور لائننگ پائپ کے پلانٹس کی شپمنٹ بھی شروع ہوگئی ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،سپیشل سیکرٹری ، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ایڈیشنل سیکرٹری نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر بلدیات نے 11 شہروں میں …

لاہور۔22جنوری (اے پی پی):وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے جائزہ اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے پر کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق جاری ہے اور لائننگ پائپ کے پلانٹس کی شپمنٹ بھی شروع ہوگئی ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،سپیشل سیکرٹری ، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ایڈیشنل سیکرٹری نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر بلدیات نے 11 شہروں میں کام کے باقاعدہ آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر پی ڈی پی کی تمام سکیموں میں صرف لائننگ والے پائپ استعمال ہوں گے۔

لائننگ پائپ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کی عمر 100 سال ہوتی ہے، اس لئے اسے بار بار تبدیلی کی ضرورت نہیں رہتی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سپلائرز کو پابند کیا جائے کہ ہر ڈویژن میں لائننگ پائپ کا کم ازکم ایک پلانٹ لازمی لگنا چاہیئے تاکہ کام میں کوئی تعطل نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرزاور میونسپل آفیسرز انفراسٹرکچر خود ہر سکیم کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ مریم نواز کا سوہنا پنجاب پروگرام52 شہروں کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ117 ڈسپوزل سٹیشنز کو سولرائزڈ کرنے سے21 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پروگرام کے اہداف اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔