آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین سے ملاقات،درخواست گزاروں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت

لاہور۔22جنوری (اے پی پی):سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے، آئی جی پنجاب نے درخواست گزاروں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ ترجمان کے مطابق کانسٹیبل مستنصر علی کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس …

لاہور۔22جنوری (اے پی پی):سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے، آئی جی پنجاب نے درخواست گزاروں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ ترجمان کے مطابق کانسٹیبل مستنصر علی کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو فوری ریلیف کی ہدایت کی گئی،

لیڈی کانسٹیبل حافظہ رابعہ کی سرکاری رہائش کی درخواست پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو مناسب اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا، انسپکٹر فاروق کی درخواست پر اے آئی جی لیگل کو قانونی تقاضوں کے مطابق ریلیف دینے کی ہدایت جاری کی گئی، جبکہ 8 ٹریفک وارڈنز کی پروموشن سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کو فوری کارروائی کا حکم دیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، ایڈمنسٹریشن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی متعلقہ افسران کو واضح اور فوری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے اور ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔