اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ مالی سال 2024اورمالی سال 2025کے دوران مشترکہ مفادات کونسل کے تین اجلاس منعقدہوئے۔جمعرات کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹرنفیسہ شاہ کے سوال پرایوان کوتحریری طورپربتایا گیا کہ 5اگست 2023،،29جنوری 2024اور28اپریل 2025کومشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس منعقدہ ہوائے، مالی سال 2024کی تیسری سہ ماہی کا اجلاس 29 جنوری 2024ء کو منعقد ہوا، جس میں مشتر کہ مفادات کونسل نے …
مالی سال 2024اورمالی سال 2025کے دوران مشترکہ مفادات کونسل کے تین اجلاس منعقدہوئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ مالی سال 2024اورمالی سال 2025کے دوران مشترکہ مفادات کونسل کے تین اجلاس منعقدہوئے۔جمعرات کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹرنفیسہ شاہ کے سوال پرایوان کوتحریری طورپربتایا گیا کہ 5اگست 2023،،29جنوری 2024اور28اپریل 2025کومشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس منعقدہ ہوائے، مالی سال 2024کی تیسری سہ ماہی کا اجلاس 29 جنوری 2024ء کو منعقد ہوا، جس میں مشتر کہ مفادات کونسل نے دیگر ایجنڈا امورکے علاوہ پیٹرولئیم پالیسی 2012ء میں ترامیم کی منظوری دی۔
نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد مشترکہ مفادات کونسل کو 25 مارچ 2024 کو از سر نو تشکیل دیا گیا۔ تاہم مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے پہلے سے قائم کردہ کمیٹیوں کی جانب سے مناسب ایجنڈا اور رپورٹس فراہم نہ کرنے کے باعث مالی سال 2023-24ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران کوئی اجلاس منعقدنہیں ہوا۔








