وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے

ڈیووس۔22جنوری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید …

ڈیووس۔22جنوری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شریک ہیں ۔ اس موقع پروزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے متعدد عالمی رہنماؤں سے خوشگوار ماحول میں غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔

وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، امریکہ کے سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اور سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود سے ملے۔فورم میں شریک رہنماؤں سے وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی غیر رسمی ملاقاتوں کے دوران مسکراہٹوں کے تبادلے ہوئے اور گرمجوشی دیکھنے میں آئی۔وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی اقتصادی فورم میں خصوصی خطاب میں بھی شرکت کی۔