اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی معاونت کے لیے نہ تو کوئی مخصوص ہدایات جاری کی گئی ہیں اور نہ ہی کوئی علیحدہ فنڈ مختص کیے گئے ہیں۔ جمعرات کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران شرمیلافاروقی کے سوال پروفاقی وزیر وزیرتخفیف غربت وسماجی تحفظ سیدعمران احمدشاہ …
بی آئی ایس پی کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی معاونت کے لیے نہ تو کوئی مخصوص ہدایات جاری کی گئی ہیں اور نہ ہی کوئی علیحدہ فنڈ مختص کیے گئے، وفاقی وزیرسیدعمران احمدزادہ کاقومی اسمبلی میں جواب

مزید خبریں
اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی معاونت کے لیے نہ تو کوئی مخصوص ہدایات جاری کی گئی ہیں اور نہ ہی کوئی علیحدہ فنڈ مختص کیے گئے ہیں۔ جمعرات کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران شرمیلافاروقی کے سوال پروفاقی وزیر وزیرتخفیف غربت وسماجی تحفظ سیدعمران احمدشاہ نے ایوان کوبتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی معاونت کے لیے نہ تو کوئی مخصوص ہدایات جاری کی گئی ہیں اور نہ ہی کوئی علیحدہ فنڈ مختص کیے گئے ہیں۔ اس وقت بی آئی ایس پی کے زیرغور ایسا کوئی منصوبہ موجود نہیں ہے جس کے تحت سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق یالا پتہ ہونے والے تقریبا تیرہ سو افراد کے لواحقین یا متاثرہ پاکستانی خاندانوں کو یک وقتی نقد امداد فراہم کی جاسکے تاہم بی آئی ایس پی نے خیبر پختو نخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں اپنے موجودہ مستفیدین کو ترجیحی بنیادوں پر مالی معاونت فراہم کرتے ہوئے با قاعدہ سہ ماہی قسط کی ادائیگی کو ترجیحی طور پر یقینی بنایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بے نظیرانکم سپورٹ کے تحت کفالت،نشوونما اورتعلیمی وظائف کے پروگرام ہوتے ہیں ،بی آئی ایس پی ایک آزادادارہ ہے اوراس کااپنا بورڈہے اگرسیلاب زدگان کے حوالہ سے ہمیں کوئی ہدایات ملی تواس پرعمل درآمدکیا جائےگا۔نعیمہ کشورخان کے ضمنی سوال پرانہوں نے کہاکہ پورے پاکستان میں بی آئی ایس کے دفاتر اورسہولیاتی مراکز تحصیل کی سطح پرموجودہیں، غربت کی لکیرکیلئے ایک پیمانہ مقررکیاگیاہے، 32پوائنٹس سے نیچھے آنے والوں کو13000روپے کی مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے اوراس وقت ایک کروڑ سے زیادہ شہریوں کویہ امدادفراہم کی جارہی ہے۔ریاض فتیانہ کے سوال پرانہوں نے کہاکہ بی آئی ایس پی کابجٹ 716ارب روپے ہے،احمدسلیم صدیقی کے ضمنی سوال پرانہوں نے کہاکہ این ڈی ایم اے اورپی ڈی ایم ایز کی ہدایات کی روشنی میں سیلاب زدگان کی مالی معاونت کی جاتی ہے، یہ انکم سپورٹ کاپروگرام ہے۔








