سپیکر قومی اسمبلی کی پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے سالانہ انتخابات میں نو منتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے سالانہ انتخابات میں نو منتخب عہدیداران کو کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے عمران وسیم کو صدر، امانت رضا گشکوری کو جنرل سیکرٹری، ابرار استوری کو نائب صدر، میاں نثار عابد کو سیکرٹری خزانہ، سحرش خان کو سیکرٹری اطلاعات جبکہ زاہد …

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے سالانہ انتخابات میں نو منتخب عہدیداران کو کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے عمران وسیم کو صدر، امانت رضا گشکوری کو جنرل سیکرٹری، ابرار استوری کو نائب صدر، میاں نثار عابد کو سیکرٹری خزانہ، سحرش خان کو سیکرٹری اطلاعات جبکہ زاہد شریف، رؤف بزمی اور سبین شہباز کو ایگزیکٹو باڈی کے ممبران منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ سپریم کورٹ سے وابستہ صحافی آئینی اداروں، قانون کی حکمرانی اور عوام کو بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب قیادت صحافی برادری کے مسائل کے حل، پیشہ وارانہ اقدار کے فروغ اور ذمہ دار صحافت کے تسلسل کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔سپیکر قومی اسمبلی نے نو منتخب عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی اور صحافتی خدمات کے تسلسل کے لئے دعا کی۔