اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برف باری کے حالیہ سلسلے کے پیشِ نظر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو ہائی الرٹ رہنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے ہدایت دی کہ تمام قومی شاہراہوں کو ہر صورت قابلِ آمدورفت رکھا جائے اور فیلڈ سٹاف صورتحال کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کو یقینی بنائے۔ …
برف باری کے دوران قومی شاہراہوں کو ہر صورت کھلا رکھا جائے، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی این ایچ اے کو سخت ہدایات

مزید خبریں
اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برف باری کے حالیہ سلسلے کے پیشِ نظر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو ہائی الرٹ رہنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے ہدایت دی کہ تمام قومی شاہراہوں کو ہر صورت قابلِ آمدورفت رکھا جائے اور فیلڈ سٹاف صورتحال کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کو یقینی بنائے۔
وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ برف باری کے دوران ٹریفک کی بحالی اولین ترجیح ہے، اس لیے عملہ سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ سڑک کی بندش یا کسی بھی مسئلے کی صورت میں این ایچ اے کے ہیڈ آفس (03005861006)، گلگت (03005755159) یا بلوچستان (03218113361) کے رابطہ نمبروں پر فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔








