اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو اور گلوبل پولیو ایراڈیکیشن انیشی ایٹو (GPEI) کی جینڈر چیمپئن عائشہ رضا فاروق نے بلوچستان میں پولیو پروگرام سے وابستہ فرنٹ لائن خواتین کارکنوں کے ساتھ ایک دن گزارا۔ قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر انہوں نے کارکنوں کی کہانیاں سنیں، ان کے روزمرہ درپیش چیلنجز کو سمجھا اور ان …
وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق کا بلوچستان میں پولیو پروگرام سے وابستہ فرنٹ لائن خواتین کارکنوں کے ساتھ ایک دن گزارا

مزید خبریں
اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو اور گلوبل پولیو ایراڈیکیشن انیشی ایٹو (GPEI) کی جینڈر چیمپئن عائشہ رضا فاروق نے بلوچستان میں پولیو پروگرام سے وابستہ فرنٹ لائن خواتین کارکنوں کے ساتھ ایک دن گزارا۔ قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر انہوں نے کارکنوں کی کہانیاں سنیں، ان کے روزمرہ درپیش چیلنجز کو سمجھا اور ان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔اس نشست کے دوران خواتین کارکنوں کو اپنی رائے اور خدشات کے اظہار کا مکمل موقع دیا گیا جہاں ہر آواز کو اہمیت دی گئی۔ فرنٹ لائن ورکرز نے انہیں اپنے تجربات، مشکلات اور کامیابیوں سے آگاہ کیا جبکہ عائشہ رضا فاروق نے ہمدردی اور عزم کے ساتھ ان کے تحفظات سنے۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ جب خواتین خود کو محفوظ، باعزت اور مکمل طور پر حمایت یافتہ محسوس کرتی ہیں تو وہ اعتماد کے ساتھ قیادت کرتی ہیں جس کے نتیجے میں نہ صرف ٹیمیں مضبوط ہوتی ہیں بلکہ بچے، گھرانے اور کمیونٹیز بھی محفوظ بنتی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کارکنوں کے تحفظ، عزت اور حوصلہ افزائی کو پولیو خاتمے کی کوششوں کا مرکزی جزو بنایا جائے گا۔انہوں نے فرنٹ لائن خواتین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محفوظ خواتین، مضبوط ٹیموں اور ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔








