وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام کی جانب سے پشاور پریس کلب کے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام

پشاور۔ 22 جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کی جانب سے پشاور پریس کلب کے صحافیوں کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ شدید بارش کے باوجود صحافیوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے پشاور پریس کلب کے نومنتخب …

پشاور۔ 22 جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کی جانب سے پشاور پریس کلب کے صحافیوں کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ شدید بارش کے باوجود صحافیوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے پشاور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کے صحافیوں کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ صوبے کے صحافیوں نے مشکل ترین حالات میں حقائق عوام تک پہنچانے میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے زور دیا کہ صحافیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ خیبرپختونخوا کو درپیش مسائل، عوامی مشکلات اور صوبائی حکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لائیں۔ پشاور پریس کلب کے نومنتخب صدر ایم ریاض، جنرل سیکرٹری عالمگیر خان اور کابینہ کے دیگر ارکان نے عشائیے کے انعقاد پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا مرتضیٰ جاوید عباسی، ممبرانِ صوبائی اسمبلی، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ خان، سینیٹر زاہد خان، سینیٹر بہرہ مند تنگی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات رحمت سلام خٹک و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔