اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں کراچی کے گل پلازہ شاپنگ مال میں لگنے والی تباہ کن آگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کے اظہار، متاثرین سے یکجہتی، اور فوری و جامع اصلاحات کے مطالبے پرمبنی قراردادکی اتفاق رائے سے منظوری دیدی گئی۔جمعہ کوپارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں اس حوالہ سے ڈاکٹرفاروق ستارنے قرارداد پیش کی جس کی …
پارلیمان کے مشرکہ اجلاس میں کراچی شاپنگ مال سانحہ کے متاثرین سے یکجہتی، فوری و جامع اصلاحات کے مطالبے پرمبنی قرارداد منظور

مزید خبریں
اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں کراچی کے گل پلازہ شاپنگ مال میں لگنے والی تباہ کن آگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کے اظہار، متاثرین سے یکجہتی، اور فوری و جامع اصلاحات کے مطالبے پرمبنی قراردادکی اتفاق رائے سے منظوری دیدی گئی۔جمعہ کوپارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں اس حوالہ سے ڈاکٹرفاروق ستارنے قرارداد پیش کی جس کی ایوان نے اتقاق رائے سے منظوری دی۔قراردادکے متن میں کہاگیاہے کہ پارلیمان کراچی کے گل پلازہ شاپنگ مال میں لگنے والی تباہ کن آگ پر اپنے گہرے دکھ اور شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے،پارلیمان فائر فائٹر فرقان علی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے،
جنہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، اور تمام فائر فائٹرز کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتی ہے،پارلیمان اس تشویش ناک حقیقت کا نوٹس لیتی ہے کہ جن سنگین کوتاہیوں نے ایک حادثے کو اجتماعی سانحے میں تبدیل کر دیا، وہ رپورٹ میں واضح طور پر سامنے آئی ہیں،پارلیمان حکومتِ سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ متاثرین کے خاندانوں کو مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے اور متاثرہ کاروباروں کی فوری بحالی کو یقینی بنایا جائے،تمام تجارتی اور رہائشی عمارتوں کا شہر بھر میں ہنگامی بنیادوں پر فائر رسک آڈٹ کرایا جائے،فائر اسٹیشنز کی تعداد اور فائر فائٹنگ کے آلات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔ پارلیمان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس بحرانی صورتحال میں حکومتِ سندھ کو درکار سہولت اور مکمل تعاون فراہم کرے، پارلیمان اس شدید غم کے لمحے میں کراچی کے عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ متفقہ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ گل پلازہ میں ضائع ہونے والی قیمتی جانیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
پارلیمان ٹھوس اور دیرپا اقدامات کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ آئندہ اس نوعیت کا سانحہ دوبارہ پیش نہ آئے۔پی پی پی کی سینیٹرشیری رحمان نے قراردارکی منظوری کے بعداپنے خطاب میں کہاکہ ہم نے قراردادپردستخط کئے ہیں اوراتقاق کرتے ہیں کہ یہ ایک سنگین واقعہ تھا،صبح سے شام تک میڈیا آڈٹ اورحساب لے رہاہے اوریہ بجابھی ہے ،ہم اپنی ذمہ داریاں پہچانتے ہیں، کراچی سب کاشہر ہے، کراچی نے سب کوویلکم کیاہے،کراچی پشتونوں کاسب سے بڑا شہر ہے،کراچی میں پانی کے مسائل بھی ہیں،سب کوشراکت داری سے کام کرنا ہوگا اس معاملہ کولسانیت اورصوبائیت کامسئلہ نہ بنایاجائے، انہوں نے کہاکہ ایسے وقت میں جب جائے حادثہ سے نعشیں نکالی جارہی ہے ،لاشوں پرسیاست نہ کی جائے۔








