وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے تحت کوئٹہ میں نوجوانوں کے لیے کاروباری تربیتی سیشن کا انعقاد

کوئٹہ۔ 23 جنوری (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد خان بگٹی کے وژن کے مطابق محکمہ امور نوجوانان. حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام بلوچستان یوتھ سوشو اکنامک ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنس کوئٹہ میں ایک روزہ تربیتی سیشن کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ ترجمان محکمہ امور نوجوانان کے بیان کے مطابق سیشن میں 182 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا. جن میں …

کوئٹہ۔ 23 جنوری (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد خان بگٹی کے وژن کے مطابق محکمہ امور نوجوانان. حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام بلوچستان یوتھ سوشو اکنامک ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنس کوئٹہ میں ایک روزہ تربیتی سیشن کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ ترجمان محکمہ امور نوجوانان کے بیان کے مطابق سیشن میں 182 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا. جن میں زیادہ تعداد طالبات کی تھی۔

ٹرینر ظہور احمد نے شرکاء کو انٹرپرینیورشپ اور کاروباری ترقی کے موضوعات پر عملی تربیت فراہم کی.جس میں ایکٹوز اور ویڈیوز کے ذریعے تربیتی مواد کو مزید مؤثر بنایا گیا۔طالبات نے اس موقع پر اپنے کاروباری آئیڈیاز پیش کیے اور کہا کہ یہ پروگرام تعلیم کے ساتھ ساتھ کاروباری صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد خان بگٹی کے وژن اور اس اقدام پر شکریہ ادا کیا۔ترجمان مکمہ امور نوجوانان کے مطابق بلوچستان یوتھ سوشو اکنامک ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت یہ سیشنز صوبے کے مختلف اضلاع میں جاری ہیں اور اس منصوبے کے تحت 11 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔