لاہور۔23جنوری (اے پی پی):پنجاب کے مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں سب سے زیادہ 38 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مری میں گزشتہ رات سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک12 انچ تک برفباری ہو چکی ہے اور آئندہ24 گھنٹے مزید برفباری کی پیشنگوئی ہے۔ راولپنڈی میں چکلالہ میں 38 ملی میٹر ، کچہری 15ملی میٹر …
راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب

مزید خبریں
لاہور۔23جنوری (اے پی پی):پنجاب کے مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں سب سے زیادہ 38 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مری میں گزشتہ رات سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک12 انچ تک برفباری ہو چکی ہے اور آئندہ24 گھنٹے مزید برفباری کی پیشنگوئی ہے۔
راولپنڈی میں چکلالہ میں 38 ملی میٹر ، کچہری 15ملی میٹر ، شمس آباد16 ملی میٹر ، پیرودہائی میں12 ملی میٹر ،چکوال میں 37ملی میٹر ، سیالکوٹ 34 ملی میٹر ، نارووال 33ملی میٹر ، منگلا 29 ملی میٹر ، اٹک 28 ملی میٹر ، سرگودھا میں27 ملی میٹر ،جہلم میں 23 ملی میٹر ، جوہرآباد 22 ملی میٹر ، لاہور 21 ملی میٹر ،گجرات 20 ملی میٹر ، ملتان 19 ملی میٹر ،نورپور تھل16 ملی میٹر،لیہ میں15 ملی میٹر ،حافظ آباد میں 13 ملی میٹر ، شیخوپورہ11 ملی میٹر ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ 10 ملی میٹر ، کوٹ ادو 9 ملی میٹر ، ڈی جی خان 7 ملی میٹر ،خانیوال 6ملی میٹر ،ساہیوال اور فیصل آباد میں4 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے موسمی صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ شہری بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ایمرجنسی کی صورت میں1129 پر رابطہ کریں۔








