ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا راجہ نادر پرویز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سابق وفاقی وزیر راجہ نادر پرویز کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم ملکی سیاست کا ایک معتبر نام تھے جنہوں نے پارلیمانی عمل کو مضبوط بنانے اور جمہوری روایات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ راجہ نادر پرویز کی …

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سابق وفاقی وزیر راجہ نادر پرویز کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم ملکی سیاست کا ایک معتبر نام تھے جنہوں نے پارلیمانی عمل کو مضبوط بنانے اور جمہوری روایات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ راجہ نادر پرویز کی سیاسی خدمات، معاملہ فہمی اور عوامی مفاد کے لیے کی جانے والی کاوشیں طویل عرصے تک یاد رکھی جائیں گی۔ ان کا شمار ان سیاستدانوں میں ہوتا تھا جنہوں نے برداشت، شائستگی اور اصول پسندی کو ہمیشہ مقدم رکھا۔

سیدال خان نے مرحوم کے اہل خانہ اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔