بنگلہ دیش ، سرکاری افسران کے لیے چینی زبان کا تربیتی پروگرام شروع

ڈھاکہ۔27جنوری (اے پی پی):بنگلہ دیش کے سرکاری افسران کے لیے چینی زبان کا 15 ہفتوں پر مشتمل پہلا تربیتی پروگرام شروع ہو گیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق یہ پروگرام بنگلہ دیش انویسٹمنٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (بی آئی ڈی اے) اور نارتھ ساؤتھ یونیورسٹی میں قائم کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد بنگلہ دیشی حکام کو چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ موثر رابطے …

ڈھاکہ۔27جنوری (اے پی پی):بنگلہ دیش کے سرکاری افسران کے لیے چینی زبان کا 15 ہفتوں پر مشتمل پہلا تربیتی پروگرام شروع ہو گیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق یہ پروگرام بنگلہ دیش انویسٹمنٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (بی آئی ڈی اے) اور نارتھ ساؤتھ یونیورسٹی میں قائم کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد بنگلہ دیشی حکام کو چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ موثر رابطے کے قابل بنانا ہے۔

پروگرام میں بنگلہ دیش انویسٹمنٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، بنگلہ دیش اکنامک زونز اتھارٹی اور بنگلہ دیش ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی کے مجموعی طور پر 38 افسران شرکت کر رہے ہیں۔گزشتہ روزڈھاکہ میں منعقدہ افتتاحی تقریب کی صدارت بی آئی ڈی اے کے ایگزیکٹو رکن محمد ہمایوں کبیر نے کی۔ اس موقع پر بنگلہ دیش اور چین کے درمیان تعاون کی کامیابیوں اور پیش رفت پر مبنی ایک دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں چین کے سفارت خانے کے ثقافتی مشیر لی شاؤ پینگ نے کہا کہ بنگلہ دیش اور چین کے تعلقات دیرینہ، دوستانہ اور کثیرالجہتی نوعیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زبان کی تعلیم دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی اور مستقبل میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔محمد ہمایوں کبیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بنگلہ دیش اور چین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات مسلسل وسعت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی زبان میں بنیادی مہارت حاصل کرنا سرمایہ کاری میں سہولت اور سرمایہ کاروں سے رابطے کو مزید موثر بنائے گا۔

مزید خبریں