انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ ،38 افراد جاں بحق ، 685 بے گھر ہو گئے

جکارتہ ۔27جنوری (اے پی پی):انڈونیشیا کےمغربی صوبہ جاوا کے علاقے سیسارُوا میں لینڈ سلائیڈ سے38 افراد ہلاک ہو گئے ، جبکہ لاشوں کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے۔ شنہوا کے مطابق قومی ادارہ برائے قدرتی آفات(بی این پی بی) نے منگل کو بتایا کہ پیر کی شام تک 20 افراد کی شناخت مکمل کر کے لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں، جبکہ باقی 18 لاشوں …

جکارتہ ۔27جنوری (اے پی پی):انڈونیشیا کےمغربی صوبہ جاوا کے علاقے سیسارُوا میں لینڈ سلائیڈ سے38 افراد ہلاک ہو گئے ، جبکہ لاشوں کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے۔ شنہوا کے مطابق قومی ادارہ برائے قدرتی آفات(بی این پی بی) نے منگل کو بتایا کہ پیر کی شام تک 20 افراد کی شناخت مکمل کر کے لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں، جبکہ باقی 18 لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ادارے نے بتایا کہ منگل کی صبح سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا، جس میں اضافی بھاری مشینری شامل کی گئی ہے تاکہ متاثرہ علاقے میں تلاش کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکے۔ اس کارروائی میں تقریباً 800 اہلکار اور نو ایکسکیویٹرز حصہ لے رہے ہیں۔

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث685 افراد بے گھر ہو گئے ہیں، جنہیں دفاتر اور دیگر عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق یہ واقعہ دو راتوں تک ہونے والی شدید بارش کے باعث پیش آیا، جس سے پہاڑی علاقے کی کھڑی ڈھلوانیں پانی سے بھر گئیں ۔