بیجنگ۔27جنوری (اے پی پی):چین میں سال 2025 کے دوران متعین حجم سے بالا صنعتی اداروں کا منافع 0.6 فیصد کے اضافے سے 73.98 کھرب یوآن تک پہنچ گیا۔سی جی ٹی این کے مطابق چین کے قومی ادارہ شماریات کی جانب سےمنگل کو جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق 2025 میں چین میں متعین حجم سے بالا صنعتی اداروں کا کل منافع 7.3982 ٹریلین یوآن تک پہنچا جو پچھلے سال کے …
چین ،متعین حجم سے بالا صنعتی اداروں کا منافع 73.98 کھرب یوآن تک پہنچ گیا

مزید خبریں
بیجنگ۔27جنوری (اے پی پی):چین میں سال 2025 کے دوران متعین حجم سے بالا صنعتی اداروں کا منافع 0.6 فیصد کے اضافے سے 73.98 کھرب یوآن تک پہنچ گیا۔سی جی ٹی این کے مطابق چین کے قومی ادارہ شماریات کی جانب سےمنگل کو جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق 2025 میں چین میں متعین حجم سے بالا صنعتی اداروں کا کل منافع 7.3982 ٹریلین یوآن تک پہنچا جو پچھلے سال کے مقابلے میں 0.6 فیصد زیادہ ہے۔ ان اداروں کی آپریٹنگ آمدنی 139.20 ٹریلین یوآن رہی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 1.1 فیصد زیادہ ہے جبکہ کل اثاثے 188.41 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئے جو پچھلے سال کے اختتام کے مقابلے میں 4.3 فیصد زیادہ ہیں۔ کل واجبات 4.2 فیصد کے اضافے کے ساتھ 108.58 ٹریلین یوآن ریکارڈ کئے گئے جبکہ دسمبر 2025 میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کے منافع میں سالانہ بنیادوں پر 5.3 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ۔








