آسٹریلوی ٹیم مضبوط حریف،ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے، سلمان علی آغا

لاہور۔28جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے ، انشاء اللٰہ سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے ٹیم کو اپنی صلاحیتوں اور کمزوریوں کو جاننے کا موقع ملے گا،قومی ٹیم نے گزشتہ دس دنوں میں …

لاہور۔28جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے ، انشاء اللٰہ سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے ٹیم کو اپنی صلاحیتوں اور کمزوریوں کو جاننے کا موقع ملے گا،قومی ٹیم نے گزشتہ دس دنوں میں اس سیریز کے لیے بہت اچھی تیاری کی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم کمزور نہیں ہوتی،ہمارا فوکس اپنے منصوبوں پر عملدرآمد اور سمارٹ ومعیاری کرکٹ کھیلنے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی ٹیم میں موجودگی بہت اہم ہے، یہ سیریز جیتنے میں بڑا فرق ڈالتی ہے۔آسٹریلین ٹیم کے کپتان مچل مارش نے کہا کہ میں یہاں آ کر بہت پرجوش ہوں، یہ سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی فاسٹ بائولنگ کی شاندار روایت ہے اور میں خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی کا سامنا کرنے کا منتظر ہوں۔

انہوں نے کہاکہ گھر سے باہر جیتنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، خاص طور پر ان کنڈیشنز میں، لیکن یہی چیز اسے ہمارے لیے ایک زبردست چیلنج بناتی ہے۔پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافے (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، عثمان خان (وکٹ کیپر) اور عثمان طارق شامل ہیں۔

اسی طرح پلیئر سپورٹ اسٹاف میں نوید اکرم چیمہ (ٹیم منیجر)، مائیک ہیسن (ہیڈ کوچ)، ایشلے نافکے (بولنگ کوچ)، شین میکڈرموٹ (فیلڈنگ کوچ)، حنیف ملک (بیٹنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیوتھراپسٹ)، گرانٹ لوڈن (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، طلحہ اعجاز (پرفارمنس اینالسٹ)، سید نعیم احمد (میڈیا منیجر)، لیفٹیننٹ کرنل (ر) عثمان انصاری (سیکیورٹی منیجر)،

ڈاکٹر واجد علی رفائی (ٹیم ڈاکٹر)، ڈاکٹر راحیل کریم (سائیکاٹرسٹ) اور محمد احسان (مساجر) شامل ہیں۔ آسٹریلوی اسکواڈ میںمچل مارش (کپتان)، ایڈم زمپا، بین ڈوارشوئس، کیمرون گرین، کوپر کونولی، جیک ایڈورڈز، جوش انگلس، جوش فلپ، مہلی بیئرڈمین، مارکس اسٹوئنس، میٹ شارٹ، میتھیو کوہن مین، میتھیو رینشا، مچ اوون، شان ایبٹ، ٹریوس ہیڈ اور زیویئر بارٹلیٹ شامل ہیں۔

مزید خبریں